Wednesday, 8 April 2020

چینی آٹا رپورٹ اور حقیقی تبدیلی کی نوید

 آج خیالات اردو میں پیش خدمت ھیں.  
وزیر سائنس چھپے ھوئے نہیں ھیں بلکہ آئن سٹائن کی قبر پر کرونا ویکسین بنانے کا چلہ کاٹ رھے ھیں. تازہ خبر ھے کہ دودن سے جانگھیا میں ایک پاؤں پر کھڑے ھیں جبکہ دائیاں ھاتھ سر پر اور بائیں کی شھادت والی انگلی ناف میں ڈالے آپا فردوس سے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا منی چلہ شروع کردیا ھے. لیکن آپا نے تمام حفاظتی تعویذ اور کرونا سے مدافعت کے لئے ٹرمپ کی بتائی ھائیڈروکلوروکوئن کا پورا پلتہ پھک لیا. پیٹ درد کی شکایت کے علاوہ چاق و چوبند نظر آرھی ھیں. 
ایک انکوائری پر اتنا شور وغوغا. ویسے جب سیاسی اور ان کے پروردہ میڈیا کے غلیظ طفیلئے اتنا چیخیں توجان جائیے کہ اس اللہ کے تحفے پاکستان کا کچھ بھلا ھوا چاھتا ھے جس سے ان کا کاروبار اور لائف سٹائل شدید خطرات سے دوچار ھے. خوشی اس بات کی ھے کہ تبدیلی سرکار کے آستین کے سانپ بھی بے نقاب ھوا چاھتے ھیں. 
الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کی پرجوش اور درد بھری آواز انقلابی خسرو بختیار وزارت ملتے ھی ایسے خاموش ھوا جیسے نوازشریف کلبھوشن پر. 
علیم خان کے بعد دوسری بڑی کرپٹ وکٹ ڈانواں ڈول. چینی کے معاملے پر جہانگیر ترین نے مفت والے اے ٹی ایم کی سہولت واپس لینے کا عندیہ دے دیا ھے. 60 چور خاندانوں کے الیکٹ ایبلز کی دھمکی بھی دے ڈالی. یہ جلدی خفیظ اللہ نیازی بننے چلا ھے. ان چوروں کو ساتھ ملانے کا مقصد اپنے دھندوں کا دوام تھا اور خان اس چال میں آگیا لیکن اب نوشتہ دیوار اصلی تبدیلی کی نوید دے رھا ھے. 
جس غلطی کی با رھا نشاندہی ناچیز نے انگریزی بلاگ میں کی کہ دیانت دار نوجوان قیادت پہ بھروسہ کریں چاھے ایک ٹرم اور انتظار کرنا پڑے اس کے ازالے کا وقت اسلام آباد اور گردونواح میں ھوا چاھتا ھے. 
بس اب صواتی اور بین الاقوامی اسلحہ سمگلروں کے صاحب زادے اور کرونا کے بانی  زلفی فرنگی کو بھی چلتا کریں. 
یقیناً یہ بے ساکھیاں اقتدار میں آنے کے لئے ضروری تھیں اور اب ان کی قطعی ضرورت نہیں رھی. 
مافیا کے دن گنے گئے.
آفرین خان صاحب اتنے بڑے مگرمچھوں کو ھاتھ ڈال دیا. اللہ کی مدد شامل حال رھے. خبر ھے کہ مافیا دھمکیوں کے بعد اب مائنس ون یعنی بدون خان کے فارمولے پر مرتکز ھے.  حتی کہ اتحاد بین الچوراں یعنی نون، پی پی اور متاثرین پی ٹی آئی بھی ھو سکتا ھے. تو معاملہ اتنا سنگین ھے. محکمہ زراعت اب وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور چمتکار کا پلان ریڈی کرلے تو بہتر ھے. کیونکہ خان نہیں ٹلنے والا اور خونی گدھ نما تاجر اپنی متاع یعنی نوسر بازی، مینوپولیشن اور دھوکے دھی سے بنائے پیسے کے تحفظ کے لیئے ذلالت کی آخری حد کو بھی چھو سکتے ہیں.
تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود حقیقی تبدیلی کی ہلکی سی نوید بھی دل کو بھاتی ھے.   

4 comments:

  1. Well said. We need some audacious steps to be on right track.

    ReplyDelete
  2. Bitter truth about Pakistani nation

    ReplyDelete
  3. Allah kary mazid suchaiya b benaqab ho jaian.
    Ameen

    ReplyDelete
  4. Sab topi drama hy major sahab dehk layna.....

    ReplyDelete