Saturday 12 September 2020

میرا ‏سخی ‏مالک

     یہ فکس سوچ ھوگی کہ تقدیر تو پہلے سے لکھی ھے اور اس میں ردوبدل تو ھوگا نہیں تو پھر ھمارے کرنے کو کچھ رہ نہیں جاتا. جو تقدیر میں لکھا ھے پس ھوناھے. یہ سوچ منفی روئیے اور مایوسی کا باعث بنتی ھے. یقیناً وسوسے ڈالنے والی پارٹی کا کاروبار اسی کارن چلتاھے. 
    پہلے سے لکھا فکس نہیں بلکہ فلیکس ایبل ھےَ.میرا مالک تو اتنا سخی ھے کہ اپنے لکھے کو بھی بدل دیتاھے. جانےکون سی ادا پسند آجائے. بس مخفی اداؤں پر دھیان رکھنا ھوگا یعنی نیت اور اس پر مبنی عمل پر. اخلاص کے سوا کوئی چارہ نہیں 
    ظاھری اداؤں سے لکھا ھوا نہیں بدلنے والا. ظاھری معاملات ظاھر کا علم رکھنے والی مخلوق کے لئے  ھیں اور مخلوق تو اتنی کم علم ھے کی اچھی نیت پر بھی شک کا گمان کر گزرتی ھے
    یہی وجہ ھے کہ سخاوت صرف مالک جلی شانه کا خاصہ ھے- سخی وہ جو رحمان بھی ہےمیرے سخی مالک کی سخاوت سے لو لگا لیں. یہی ایک امید باقی ھے جو آپ کے إخلاص نیت پر منحصر ھے اور امید ہی زندگی کی گاڑی کا ایندھن ھے. اچھی نیت کے ساتھ مانگنا بھی مقبول عمل ھے کیونکہ مانگنے سے ہی ملتاھے. اور میرا مالک تو سخی ھے. 
آپ کو رحمتوں بھرا دن نصیب ھو. آمین 
دعاگو اور طالب دعا اسد جمال 
    

5 comments: